پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت پر برس پڑے۔
اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ مافیاز کی سرپرست عمران خان کی حکومت مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، عمران خان کے سرمایہ دار دوست مہنگائی کرکے پیسہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام پس رہے ہیں، عام آدمی عید کیلئے نئے کپڑے بنواتے ہوئے بھی اپنی جیب دیکھ رہا ہے۔
سندھ حکومت نے بدترین منہگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ جاری کیا، لاکھوں خاندانوں کی زندگی آسان بنائیں گے ۔
وزیراعظم کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے اور ملکی وقار خاک میں ملادیا، چیئرمین پیپلزپارٹی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos