اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔مراد علی شاہ

مغرب کے بعد ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈلیوری کرسکیں گے ۔ گروسری کی دکانیں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔اجلاس

               
May 6, 2021 · اہم خبریں, قومی
عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو

عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں مزید سخت فیصلے کیے گئے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل سے ٹیک اوے بھی مغرب تک ہوگی۔

سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی،مغرب کے بعد ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈلیوری کرسکیں گے ، گروسری کی دکانیں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی ،عید کے ایام میں ہاکس بے ، سی ویو، بیجز بند رہیں گے ۔

اجلاس میں میڈیکل دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا،ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے کام کریں گے ۔