سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیرکی اپیل مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ میں کورٹ مارشل کیخلاف سابق آرمی افسرکی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر کی اپیل مسترد کردی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو آرمی رولز کے تحت عمر قید کی سزا دی گئی، سزا دیتے وقت تمام شواہد اور حقائق کو مدنظر رکھا گیا۔
درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کا کورٹ مارشل بنتا ہی نہیں، میرا موکل چھٹیوں پر تھا جب بچی کا قتل ہوا، ہمارا مقدمہ سول عدالت میں چلنا چاہیے تھا۔ عدالت نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق یہ کیس کورٹ مارشل کا ہی بنتا ہے۔
سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر بہاولپور کینٹ میں تعینات تھا اور2011 میں اسے والدہ کی بھتیجی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔