سپریم کورٹ میں ماں نے اپنے دونوں بچو ں کیلیے 10 تولہ سونا قربان کردیا ۔
کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 بچوں کی والدہ کو 10 تولہ سونا دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف والد کی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں والدہ مہناز بی بی کو جہیزکا 10 تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا جس پر بچوں کے والد زین اللہ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
سماعت کے دوران جسٹس یحیی آفریدی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ دس تولہ کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کرپائے، ہائیکورٹ کے 10 تولہ سونا جہیز میں دینے کے فیصلہ کی بنیاد پر کیا ہے جبکہ اگر والدہ کو 10 تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں تو کیا یہ ٹھیک ہوگا۔
وکیل والدہ نے کہا کہ والدہ 2 بچوں کے لیے دس تولہ سونا قربان کرنے کے لیے تیار ہے جس پرعدالت نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کردیا۔