نون لیگ نے دوبارہ گنتی پر نیا ڈرامہ شروع کردیا۔ ناصر حسین شاہ
مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ ان کی جیت کا اعلان کردیا جائے۔میڈیاسے گفتگو
ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔فائل فوٹو
پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی این اے249 سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی رہی ہے، مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ ان کی جیت کا اعلان کردیا جائے۔
کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں سے پیپلزپارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی اور آج صبح سے دوبارہ گنتی پرانہوں نے نیا ڈرامہ شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملتا ہے لیکن یہاں دھاندلی کے نام پر الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کی تجاویز پرغورنہیں کرتی۔