آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا
آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا

پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری اور پیکنگ شروع

پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کی تیاری اور پیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
حکام قومی وزارت صحت کے مطابق کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کا خام مال چین سے خریدا گیا ہے، سنگل ڈوز ویکیسن کین سائنو کی فارمولیشن اور پیکنگ شروع کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک مقامی طور پر فارمولیٹ ہونے والی ویکسین عوام کے لیے میسر ہو گی۔
حکام کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا۔
وزارت صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا تھا۔