پاکستان سعودی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلیے پر عزم ہے۔فائل فوٹو
پاکستان سعودی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلیے پر عزم ہے۔فائل فوٹو

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان امن عمل اور اس پر ہونے والی تازہ پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کا خطے میں امن استحکام کیلیے کردار قابل تعریف ہے، دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ باہمی اعتماد پر قائم ہے۔ دونوں ممالک امن و استحکام اور مسلم امہ کی بہتری کیلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات انتہائی شاندار رہی، جنرل قمر جاوید باجوہ میرے بھائی ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دِفاعی تعلقات کے علاوہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔