کورونا ویکسینیشن مراکزعید پر دو دن بند رہیں گے
ملک بھر میں قائم کیے گئے ویکسینیشن مراکز عید کے پہلے اور دوسرے دن بند ہوں گے۔
May 7, 2021 · قومی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے۔فائل فوٹو
ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن مراکزعید الفطر کے دو دن بند رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں قائم کیے گئے ویکسینیشن مراکز عید کے پہلے اور دوسرے دن بند ہوں گے۔
واضح رہے کہ عیدالفطرکی تعطیلات سے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں عید کی چھٹیاں 10مئی سے 15مئی تک ہوں گی۔