وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری گزشتہ روز دے دی تھی جس کے بعد اب بل کو منظوری کےلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بل کے اہم نکات میں ہر صحافی اور میڈیا ورکرکوآرٹیکل 9میں دی گئی سیکیورٹی کا حق حاصل ہے ،صحافی کو متنازع علاقوں میں کام کا حق ہے ، صحافی کو کوئی ٹارگٹ یا ہراساں نہیں کر سکتا۔
بل کے مطابق صحافی سے اس کا ذرائع نہیں پوچھا جا سکتا ،حکومت صحافی کو ہرطرح کا تحفظ فراہم کرے گی، صحافیوں کیلیے جرنلسٹ ویلفیئر اسکیم شروع کی جائے گی ،ہر میڈیا مالک صحافیوں کیلیے تحریری صحافتی پالیسی اور پروٹیکشن دے گا۔
بل کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کیلیے کمیشن قائم کیا جائے گا، کمیشن میں پی ایف یو جے ، نیشنل پریس کلب ،و زارت اطلاعات اور انسانی حقوق کے نمائندے شامل ہوں گے ، کمیشن کسی حادثے کی صورت میں انکوائری کرے گا، کمیشن اپنی رپورٹ اور سزا تجویز کرکے حکومت کو دے گا۔