شہبازشریف کو روکنے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
جعلی حکومت کی طرف سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی قابل مذمت، ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے؟ نائب صدر ن لیگ
آپ کواپناحق لڑکےلیناپڑتا ہے۔فائل فوٹو
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جعلی حکومت کی طرف سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ائیرپورٹ پر روکنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟