کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 10 سے 11مئی کو واجب الادا بل اب 20مئی تک بغیر اضافی سرچارج جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
عید کے موقع پر صارفین کی سہولت کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ بینکوں کو بغیر کسی اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔
خیال رہے گزشتہ برس بھی کورونا لاک ڈائون کے دوران بجلی کے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی اور حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا مگر جن صارفین نے بل دیر سے جمع کرائے انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔