اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو
اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو

حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے صورتحال کے پیش نظر اور بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔
پہلے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کئے گئے تھے لیکن اب 23 مئی تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اجلاس 18 مئی کو ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔