اسلام آباد انتظامیہ نے دو خواجہ سراؤں کو عوامی سہولت مرکز میں بھرتی کرلیا۔
وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظاميہ نے لبنیٰ اور نادرہ نامی خواجہ سراؤں کی بھرتی کا نوٹيفیکيشن بھی جاری کر ديا ہے۔
دونوں کی تقرری عوامی سہولت مرکز ترلائی میں ہوئی۔ لبنیٰ اور نادرہ کو ڈیلی ویجز پر تعینات کیا گیا ہے۔
خواجہ سرا کيمونٹی دونوں کی بھرتی پر نہايت خوش ہے۔