وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج سے 6 بجے کے بعد مکمل طور پر احتیاط کریں، گھر پر رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ جائیں۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے حالات تشویشناک حد تک پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے باعث وفاقی اور صوبائی حکومت کو سخت اور مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
سید ناصر حسین شاہ نے اپیل کی کہ عوام این سی او سی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ مختلف ڈسٹرکٹ میں ویکسینیشن سینٹرزسے ویکسین ضرور لگوائیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ماکس کا استعمال لازمی کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنوں کو بھی بچائیں۔