ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جاں بحق جبکہ3 ہزار785 نئے کیسز سامنے آئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان بھر جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 736 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3,785 افراد میں وائرس کا انکشاف ہوا ہےجس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 تک پہنچ گئی جن میں سے 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد سب سے زیادہ ہے جو 3 لاکھ 17 ہزار 972 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں 2 لاکھ 91 ہزار 668 کیسز، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842 ، بلوچستان میں 23 ہزار 324 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 77 ہزار 974 ، گلگت بلتستان میں کیسزکی تعداد 5 ہزار 380 رہی جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 866 ہو گئی ہے۔