ایکسپو سینٹرمیں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں عام شہریوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا آج سے آغاز کردیا گیا۔
حکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹرکراچی میں عام شہریوں کے لیے کوونا ویکسی نیشن کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے جہاں 30 ہزار افراد کی یومیہ ویکسی نیشن کی جا سکے گی۔سینٹر میں 100 بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ 400 تربیت یافتہ نرسنگ اسٹوڈنٹس تعینات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں قائم یہ پاکستان کا سب سے بڑا ویکسی نیشن مرکز ہے، اس میگا سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل بلا تعطل 24 گھنٹے جاری رہے گا۔