مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف ان کے بد ترین دشمن بھی کرتے ہیں ، کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو لائیں ، ہم کیمروں کے سامنے جواب دیں گے ۔
شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنماہوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں تمام حقیقت تفصیلی فیصلے میں موجود ہے،بینچ نے کہا کہ نیب نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف نے کک بیکس نہیں لی ، جب آپ ثبوت نہیں دیں گے توان والیوم کی کوئی حیثیت نہیں ، آپ کے پاس 55والیم ہوں یا 5500سو، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد آدھا عرصہ شہباز شریف نے جیل میں گزارا، لاہور میں کسی سے پوچھ لیں کہ شہباز شریف کی والد کی کیا عزت اور اثاثے تھے ، حکومتی وزراءسے پوچھ لیں کہ ان کے باپ دادا کی کیا عزت اور اثاثے تھے ۔رنگ برنگے وزیر بتائیں کہ ان کا نیب سے کیا تعلق ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ لگتا ہے شہزاد اکبرنے لاہورہائیکورٹ کو ایف آئی اے کا ادارہ سمجھ لیا ہے ، پاکستان میں بادشاہت نہیں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ، بادشاہ سلامت یا عمران نیازی کی مرضی سے لوگ جیل نہیں جا سکتے ، شہزاد اکبر ججزکو بتا رہے ہیں کہ آپ کس قسم کا فیصلہ دے سکتے ہیں ، تمام وزراءکی ایک ایک کر کے حقیقت سب کے سامنے آچکی ہے ۔