مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی(ایف آئی اے)کے دفتر میں جانے پر ملنے والے لیٹر کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جو کرنا ہے کرلے ہم اس سے پہلے سزائے موت کی چکیوں میں رہ کرآئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل ہم ایف آئی اے آفس گئے اس پرخط جاری ہواکہ ہم نے دفتر پردھاوابولاہے ،دفتر کے باہرپریس کانفرنس کرنا شہزاداکبرکوپسندنہیں آ یا اسی لئے ہمیں لیٹر جاری کیا گیا۔ اگر حکومت کے پاس آفس پرحملے کے بارے میں کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے اور کارروائی کریں۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے ہمیں دروازہ کھول کر ویٹنگ روم میں بٹھایاگیا۔