وزیراعظم عمران خان نے اپنےسرکاری وفد اورخاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ،سعودی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان ، ان کی اہلیہ اور پاکستانی سرکاری وفد کےلیے خصوصی طور پرکعبے کا دروازہ کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران نے عمرہ کی سعادت مکمل کی۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طورپرکھولا گیا۔ وزیراعظم اور خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ شب روضہ رسولﷺ پر گذاری تھی جبکہ وفد کے ہمراہ انہوں نے افطاری بھی مسجد نبویﷺ میں ہی کی تھی، اس موقع پر بھی پاکستانی وفد نے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی تھیں۔