وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14486 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 اموات رپورٹ ہوئیں، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4742 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج مزید 586 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 269820 ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک 3767062 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 292643 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 18081 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 17414 گھروں میں اور 667 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے 976 نئے کیسز میں سے 441 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 256،ضلع جنوبی 87، ضلع وسطی 57، ملیر 20، ضلع غربی 15 اور کورنگی میں سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔