ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 756 کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 9.12 فیصدرہی ہے۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار993 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا 3 ہزار 588، اسلام ا?باد 708، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں 507 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔