پولیس نے وزیراعلی ٰ ہائوس جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔فائل فوٹو
پولیس نے وزیراعلی ٰ ہائوس جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔فائل فوٹو

کوئٹہ میں مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف تاجروں کا احتجاج

کوئٹہ کی تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا،انجمن تاجران کی جانب سے  منان چوک پر مظاہرہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ ہائوس جانے کی کوشش پرپولیس نے راستے بند کر دیے،کشیدہ حالات کے پیش نظر مارکیٹوں اور کاروباری مراکزکے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔

کوئٹہ کے تاجروں نے وزیر اعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کا اعلان کر رکھا ہے ،پولیس نے وزیراعلی ٰ ہائوس جانے والے راستوں کو سیل کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے منان چوک اور ملحقہ تمام راستے بند کر دیے ہیں ،صوبائی حکومتوں کی جانب سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا جو 8مئی سے نافذ العمل ہو چکا ہے ۔

کاروباری برادری کی جانب سے رمضان کے آخری ایام میں مخصوص اوقات کی بجائے مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف مزاحمت کی جا رہی ہے ۔اس سے قبل ملتان میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 26دکانوں کو سیل کیا جبکہ تین افراد کو گرفتارکیا گیا۔