وزیر اعظم عمران خان منگل کے روز (کل) عوام سے براہ راست فون پر گفتگو کریں گے اور دلچسپ سوالوں کا جواب دیں گے۔ وزیر اعظم اور عوام کے درمیان ہونے والی گفتگو براہ راست نشرکی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے ایک پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر11 مئی بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے اورآپ کے سوالات کا جواب دیں گے۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ
وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے- انشاء اللہ
11 مئ بروز منگل -دوپہر 1:30 بجے-
آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی pic.twitter.com/phJkkO3nNK— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 10, 2021
فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
واضع رہے کہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران نے دورۂ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔