کوئٹہ۔سریاب روڈ پر دھماکا۔2 ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

آئی ای ڈی سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی ایف سی اہلکاروں کی موٹر سائیکل سڑک کنارے رکی تو زوردار دھماکہ ہوگیا۔

               
May 10, 2021 · قومی
ریسکیو کی گاڑیاں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائل فوٹو

ریسکیو کی گاڑیاں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔