پاکستان سے تعلق رکھنے والے 19سالہ شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ سرکرنے والے کم عمرپاکستانی کوہ پیماکااعزاز حاصل کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کوہ پیماشہروز کاشف نے مائونٹ ایورسٹ سرکے دنیا کی 8ہزار849 میٹراونچی چوٹی پر سبز حلالی پرچم لہرا دیا۔شہروزکاشف کی 8ہزارمیٹرسے بلند یہ دوسری کامیابی ہے اس سے قبل وہ17سال کی عمرمیں براڈپیک پربھی قومی پرچم لہراچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ دنیامیں8 ہزارمیٹرسے بلند 14چوٹیاں ہیں جن میں آٹھ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے پاس ہے۔