سندھ کابینہ نے جیل میں قید دو بیمار قیدیوں کی حالت کے پیش نظران کے گھروں کو سب جیل قرار دیتے ہوئے دونوں کوگھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ، کابینہ میں بریفنگ دی گئی کہ جیلوں میں قید ملزم عبدالرحمان اورعارف قاسمانی کی حالت خراب ہے ، کابینہ نے صحت کی بنیاد پر دونوں ملزمان کے گھروں کو سب جیل قرار دیتے ہوئے دونوں کی گھر منتقلی کی منظوری دے دی۔دونوں قیدیوں پرانسداد دہشتگردی کے کیسز ہیں جبکہ دونوں سخت بیمار ہیں ۔
سندھ کابینہ نے دو نقش کاری مشینیں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ، مشینیں کراچی فرانزک سائنس لیبارٹریز کراچی اور لاڑکانہ کو دی جائیں گی ،ایک مشین کی لاگت دو کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے،کابینہ نے دونوں مشینیں خریدنے کی منظوری دی ۔