میں مظلوم فلسطینیوں کیساتھ کھڑی ہوں ۔ مریم نواز
اسرائیل کو انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرائم کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ؟۔
آپ کے لیڈر کا اتنا خوف ہے کہ میڈیا پر ان کی آواز بند ہے۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسرائیل کی بربریت سے متعلق کہا کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرائم کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ؟ میں مظلوم فلسطینیوں کیساتھ کھڑی ہوں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ میں اقوام متحدہ سمیت دنیا کی تمام قوموں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اسرائیل کو اس کے ظلم و ستم سے باز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی المیہ ہے ۔
واضح رہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں فضائی حملے کئے گئے ، اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں اب تک بچوں سمیت 25 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔