پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کا فیصلہ آج ہو گا۔
یاد رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف اور دیگر تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارشی لیٹر منظرعام پرآگیا۔ لیٹر 28 اپریل 2021 کو نیب لاہور کیجانب سے نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا گیا۔
منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف اور دیگر تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارشی لیٹر منظر عام پر آگیا۔ لیٹر میں سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کی ای سی ایل میں ملزمان کے نام شامل نہ کرنیکی رولنگ کو چیلنج کرنے کی درخواست کی گئی۔
ذرائع کےمطابق لیٹر میں کہا گیا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس 20 اگست 2020 کو احتساب عدالت لاہور کے روبرو دائر ہوا جس پر عدالتی کارروائی جاری ہے، نیب کی جانب سے معزز سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے کہ ملزم شہباز شریف کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ٹرائل میں موجودگی انتہائی ضروری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف و دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، ملزم شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے حالیہ تفصیلی فیصلہ کے بعد نیب کیجانب سے اگلے ممکنہ لائحہ عمل پر مشاورت بھی جاری ہے۔