کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو
کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو

شوال کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ روز ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔