مسلم لیگ( ن )کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ریاست مخالف بیانات کیس میں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پراکسانے کے کیس پرماڈل ٹائون کچہری میں سماعت ہوئی۔عدالت نے جاوید لطیف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے لیگی رہنماکو 26 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
جاوید لطیف کا عدالت میں کہنا تھا کہ عدالت سے پوچھتاہوں میراگناہ کیاہے؟اگر ہم بات کریں توہمیں غدارکہاجاتاہے،آج پنجاب کے لوگوں کوغدارقراردیاجارہاہے ،اپنے گھرکودرست کرنےکی ضرورت ہے ۔
عدالتی حکم کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پرن لیگی کارکنان کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا۔