وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے بھر کے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزراڈاکٹرعذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب ، آ ئی جی سندھ مشتاق مہر اورکمشنر کراچی نوید شیخ نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کوئی ریسٹورنٹ کرسیاں نہیں لگائے گا، ٹیک اوے پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ عوام سے میری پرزور اپیل ہے کہ اپنے رشتہ داروں کو اپنے گھرآنے سے روکیں۔اگراحتیاط نہیں کی گئی تو صورتحال عید کے بعد خراب ہو سکتی ہے۔