وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اورغزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پرایک بیان جاری کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کردیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کردیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔
I am PM of Pakistan and #WeStandWithGaza #WeStandWithPalestine pic.twitter.com/0Gpb9DxjJG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 12, 2021