اسرائیل فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔شہباز شریف

اگراسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو دنیاتباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی۔اپوزیشن لیڈر

               
May 12, 2021 · اہم خبریں, قومی
نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والے بے گناخواتین اورشہیدبچے پوری انسانیت سے انصاف کاسوال کرر ہے ہیں اگراسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو دنیاتباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی۔اسلامی ممالک کاسربراہی اجلاس بلایاجائے او اس قتل عام کورکوایاجائے۔