حکومت نے 30 سال اوراس سے زائد عمر افراد کی ویکسینشین کیلیے 16 مئی سے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے، اس لیے ہم ویکسینیشن کے اہل افراد کی کیٹگریز کو بڑھاتے جارہے ہیں، 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کے لیے 16 مئی سے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں 40 سال اوراس سے زائد عمرکے افراد کو رجسٹریشن کے بعد کورونا کی ویکسین لگائی جارہی تھی۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں 18 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے جب کہ 9 لاکھ 52 ہزار افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔