جمعیت علماءاسلام (ف) کے قائد اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) مولانا فضل الرحمن نے عیدالفطر کے بعد ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتوں سے تجاویز طلب کرلیں۔ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے تمام جماعتوں کو حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانافضل الرحمن نے جے یوآئی (ف )کی مرکزی شوری کااجلاس23اور24مئی کوطلب کرلیا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں کو پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ڈی ایم کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتوں سے پوچھا گیا ہے کہ لانگ مارچ کرنےکی صورت میں تیاری کاپلان کیا ہوگا؟، اگردھرنادیناہے توکتنے روزکیلئے ہوگااور کونسی جماعت کتنے لوگوں کولائے گئی؟،تمام پارٹیوں نے استعفے کب دینے ہیں؟استعفوں کے بعدکیالائن آف ایکشن ہوگا ان باتوں کے متعلق پلان دیں۔