کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو۔طوفان کا خطرہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے جنوب / جنوب مشرقی علاقے میں گہرے بادل موجود ہیں جس کے نتیجے میں 14 مئی کی صبح تک بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤبن سکتا ہے ۔ ہوا کا کم دبائو 16 مئی تک طوفان کی شکل اختیارکر سکتا ہے ۔

ٹروپیکل سائیکلون سینٹر کراچی سسٹم کی کڑی نگرانی کر رہا ہے اورموسم کی بدلتی صورتحال کے مطابق آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی سمیت پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کوئی خطرہ نہیں تاہم  سندھ کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور14 مئی کے بعد سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔