شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی و زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں شوال کے چاند سے متعلق شہادتیں اکھٹی کی جائیں گی اور پھر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔
نماز مغرب کے وقفے کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکا کہنا تھاکہ ابھی کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔