کراچی اور سکھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم کردیے گئے
کراچی اور سکھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم کردیے گئے

کراچی اور سکھر میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

کراچی اور سکھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم کردیے گئے۔
سکھر سے مفتی محمد ابراہیم قادری نے باضابطہ طور پر چاند نظر نہ آنے اور اجلاس ختم کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس ختم کردیا۔
چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جو اسلام آباد میں موجود ہیں۔