رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

’کمیٹی سے پہلے عید کا فیصلہ مناسب نہیں‘ ایک وزیر کی دوسرے پر تنقید

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ‏مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے فیصلہ سے پہلے عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کیلئے مناسب نہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علماء سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سے اہم دینی وشرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے عیدالفطر سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔