مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
مسلسل پانچ گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے موصول ہونےوالی شہادتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ غروب آفتاب کے کچھ ہی دیر بعد خیبر پختونخوا سے شہادتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا مگر سائنسی بنیادوں پر تصدیق نہ ہونے کے باعث اعلان نہیں کیا جارہا تھا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ چاند نظر آنے کا کوئی امکان موجود ہی نہیں ہے اگر کسی کو افغانستان یا سعودی عرب کے ساتھ عید منانا ہے تو وہ منالے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی یہی کہا جارہا تھا کہ چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔