عمران خان نے آزاد کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔فائل فوٹو
عمران خان نے آزاد کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا

وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے آزادکشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے پاکستان میں عید کے متنازع اعلان پر تنقید کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اگر مولانا پوپلزئی کے ساتھ ہی عید منانی تھی تو رویت ہلال کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر فلسطین میں مظالم امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، انشاء اللہ سری نگر ہمارا دارالحکومت بنے گا، کشمیر ہمارے خمیر میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب دونوں جانب کشمیری مل کر عید منائیں گے۔