وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے عید کے روز سرکاری دفتر کھلوا کر قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر مسلم لیگ(ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) میں ڈال دیا گیا ۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدنماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔ نیب کی طرف ن لیگی صدر کا کیس آیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کے فیملی ممبر مفرور ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ اپنے ملک میں آناچاہتے ہیں مگر ہمارے ہاں موجود چور ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔