عید الفطر کے چاند کے تنازعے پر وزارت مذہبی امورکا موقف بھی سامنے آگیا۔
وزارت مذہبی امور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جمعرات کو نظر آنے والے چاند کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ یہ 2 شوال المکرم کا چاند ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ٹوئٹر ہینڈل پرلکھا گیا "اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوال المکرم کا چاند جس کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا۔ پوری پاکستانی قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے کل کے فیصلے کو سراہ رہی ہے۔ شکر الحمد للہ رب العالمین۔”
اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوال المکرم کا چاند جس کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا ۔۔۔ پوری پاکستانی قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے کل کے فیصلے کو سراہا رہی ہے۔ شکر الحمد للہ رب العالمین pic.twitter.com/MwQMWOAaw9
— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) May 13, 2021