کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی 23 مئی تک بندش کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں کو مراسلہ بھجوادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے تمام صوبوں، آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا یے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں تمام تعلیمی ادارے 17 سے 23 تک بند رہیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، مدارس، ووکیشنل اور ٹیکنیکل تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا،متعلقہ ادارے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق احکامات پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔