این آئی ایچ میں رواں ماہ جمع کیے گئے نمونوں میں ان کیسز کی تصدیق ہوئی، بیان
این آئی ایچ میں رواں ماہ جمع کیے گئے نمونوں میں ان کیسز کی تصدیق ہوئی، بیان

کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق، فعال مریضوں کی تعداد میں کمی

ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 248 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ایک ہزار 531 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.06 فیصد رہی۔
ملک میں اب تک 8 لاکھ 74 ہزار 751 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 589 ، سندھ میں 2 لاکھ 97 ہزار 78 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 614 ، بلوچستان میں 23 ہزار 814 ، اسلام آباد میں 79 ہزار27 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 212 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار417 رہی ہے۔
گزشتہ روز کورونا کے مزید ہزار مریضوں نے اس وبا کو شکست دے کر صحتیاب زندگی کی جانب اپنے قدم بڑھائے ہیں، اس طرح اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل مصدقہ تعداد 7 لاکھ 83 ہزار 480 ہے، پنجاب میں 2 لاکھ 83 ہزار524 ، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 203، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ہزار 14 ہزار 243، بلوچستان میں 22 ہزار 343، اسلام آباد میں 69 ہزار147 ، آزاد کشمیر میں 15 ہزار804 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 5 ہزار216 رہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے مزید 83 افراد کی جان لے لی ہے، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 19 ہزار 467 ہے۔ پنجاب میں 9ہزار 322 ، سندھ میں 4 ہزار793 ، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 743 ، بلوچستان میں 262 ، اسلام آباد میں 727 ، آزاد کشمیر میں 513 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 107 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 71 ہزار 804 ہے، جن میں سے 4 ہزار 387 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔