ٹراپیکل سائیکلون کے سبب سمندری لہریں ساحلی حدود سے ٹکرا کرطوفانی انداز اختیارکر سکتی ہیں، محکمہ فشریز

سمندری طوفان‘ ماہی گیروں کو گہرے پانی میں جانے سے گریز کی ہدایت

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کے پیش نظر گوادر کے ماہی گیروں کو 15 سے 20 مئی تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ ماہی گیری بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ٹراپیکل سائیکلون کے سبب سمندری لہریں ساحلی حدود سے ٹکرا کرطوفانی انداز اختیارکر سکتی ہیں۔
صوبائی محکمہ ماہی گیری کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں تیزبارش بھی ہوسکتی ہے، اس لئے گوادر میں ماہی گیروں کو سمندری طوفان کے پیش نظر احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتظامی اجلاس میں سمندری طوفان تاؤتے کے خدشے کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان بنانے کے احکامات دیے اور کہا کہ میٹ آفس اور پی ڈی ایم اےکی مشاورت سے ایمرجنسی پلان بناکراقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ماہی گیروں کو ہدایت کی وہ کل سے سمندر میں نہ جائیں۔