متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا ہے کہ اگر رویت ہلال کمیٹی کا اعلان سہواً ہوا ہےتو اللہ غلطی کو معاف کرے اور دانستہ ہوا ہے تو خدا کے عذاب کو دعوت دی گئی ہےاگر کسی مذہبی یا سیاسی وجہ سے عوام کا روزہ خراب کیا ہے تو یہ ناقابل برداشت ہے،مفتیان پاکستان کہیں گے تو قضا روزہ رکھوں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عید ایسے موقع پرآئی کہ دنیا بھی کورونا سے نبرد آزما ہےفلسطین میں ظلم کیا جا رہا ہےملت اسلامیہ امتحان کا شکار ہےاللہ اسلام کے اس قلعے کو بھی اس قابل کرے کہ ملت اسلامیہ ماڈل بنے اقوام عالم میں سر اٹھا کہ چلےایسا پاکستان جہاں قائداعظم کے خواب کے مطابق جمہوریت ہو جاگیردرانہ نظام نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ افراد سماجی ناہمواریوں سے متاثرہ خاندانوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے، اسلام کا آفاقی پیغام ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھیں اور کوشش اس امر کی کریں کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں تمام افراد شریک ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اوراپنے گھر والوں کے تحفظ کیلیے کرونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے،کسی تقریبات پرغیر ضروری نکل و حرکات سے اجتناب برتیں کیوں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔