صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو
صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوشش بند کریں۔ بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پروفاق پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بھی سندھ کا پانی روک کر وفاق نے سفاکیت کی انتہاکی ، وزیر اعظم عمران خان سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوشش بند کریں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ جان بوجھ کر پانی بحران پیدا کرنے والی حکومت نتائج کی ذمے دار ہوگی ،سندھ کے حصے کا پانی روکنے سے کراچی کیلیے ترسیل انتہائی کم ہو چکی ، سفاکانہ پالیسی سے ٹھٹھہ ، بدین ، سجاول تھرپار کر میں پانی کی کمی ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا نے اختیارات سے تجاوزکرکے سندھ کا پانی پندرہ سے بیس فیصد کم کر دیا، ارسا متنازعہ تھری ٹیئر فارمولے کے تحت سندھ کو نقصان پہنچانا بند کرے ،ارساحکام واضح کریں کہ کس کے حکم پر سندھ کے پانی کے حصے میں کمی کی گئی، قلت کے باوجود گدو سے بلوچستان کو پانی کی ترسیل میں کمی نہیں کی ۔

بلاول نے مزید کہا کہ صوبوں کو طے شدہ فارمولے کے تحت پانی ملنا ان کا حق ہے ، کسی صوبے کی پانی کی معاملے میں حق تلفی ہوئی تو آواز اٹھاتا رہوں گا،جشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کا دو ہزار کیوسک پانی چوری ہو رہا ہے ۔