مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 76افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق تازہ اموات کے بعدپاکستان میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 19ہزار543ہو چکی ہے ، پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعدادآٹھ لاکھ77ہزار130ہو گئی۔
سندھ میں کورونا وائرس کے دو لاکھ 98ہزار78کیسز پائے گئے جن میں سے چار ہزار794اموات ہوئیں جبکہ دو لاکھ 75ہزار589افراد صحتیاب ہو گئے ، سندھ میں کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 17ہزار695ہے۔
پنجاب میں تین لاکھ 25ہزار662افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، دو لاکھ 85ہزار368افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ نو ہزار367افراد جاں بحق ہو گئے ، پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار927ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 79ہزار123کیسز سامنے آئے جن میں سے 69ہزار557 صحتیاب ہو گئے،731اموات ہوئیں اورآٹھ ہزار835افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26ہزار 787افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، ایک لاکھ 14ہزار783افراد نے کورونا کا بھرپور مقابلہ کیا اور زندگی کی جانب واپس لوٹے ، تین ہزار766افراد کورونا وائرس کی نذرہو گئے ، جبکہ صوبے میں اس وقت آٹھ ہزار 238افراد زیر علاج ہیں۔
بلوچستان میں 23ہزار831میں سے 22ہزار398افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ، 264اموات ہوئیں اور ایک ہزار169مریض اب بھی موجود ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں 18ہزار231 کورونا کیسز سامنے آئے ، 15ہزار857 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ 514افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ، آزاد جموں وکشمیر میں ا س وقت ایک ہزار860افراد کورونا وائرس کا شکارہیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے پانچ ہزار 418 مریض رپورٹ ہوئے ، پانچ ہزار216مریض علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ 107افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کر سکے اور جاں بحق ہوئے ، گلگت بلتستان میں اس وقت 95افراد کورونا وائرس کے باعث زیر علاج ہیں۔