عید کی چھٹیوں اورلاک ڈائون ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال ہوگئی ۔
گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اورعید تعطیلات کے دوران ایس او پیزکے نفاذ پر اطمینان کا اظہارکیا گیا جس کے بعد پیر سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج سے پبلک ٹرانسپورٹ پرعائد پابندیاں بھی ختم کردی گئیں۔
پابندی ختم ہونے کے بعد آج سے ملک بھر میں بین الصوبائی، انٹرسٹی اورانٹرا سٹی گاڑیاں چل پڑی ہیں تاہم ٹرانسپورٹرز ایس اوپیزکے تحت 50 فیصد مسافر ہی بٹھا سکیں گے جبکہ ٹرینوں کو بھی 70 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشنل کردیا گیا۔
دوسری جانب عید کی چھٹیوں کے بعد مسافروں کی واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ 17 مئی سے تمام بازاروں اوردکانوں کو رات 8 بجے تک کھولنے کی بھی اجازت ہے، اس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی تاہم ٹیک آوے کی چوبیس گھنٹے اجازت ہوگی۔